جماعت اسلامی سندھ کی کسان بورڈ کے صدر میاںرشید کی گرفتاری کی مذمت

پنجاب حکومت کسانوں کیخلاف بربریت پر اتر آئی ہے، تمام کسانوں کو رہا ،مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔کاشف سعید شیخ

پیر 29 اپریل 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر کاشف سعید شیخ نے کسان بورڈ پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ کی بلاجواز گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کی بجائے پولیس گردی پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، پنجاب حکومت گندم خریدنے اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی بجائے کسانوں کی گرفتاریاں قابل تشویش ہیں، جماعت اسلامی کے کسان بورڈ نے جو 30اپریل سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے وہ کاشتکار طبقہ کی آواز بن چکی ہے، پنجاب حکومت کسانوں کیخلاف بربریت پر اتر آئی ہے (آج) 30اپریل کو جماعت اسلامی کسانوں کے حقوق کے حوالے سے ملک گیر احتجاج کرے گی، ان شاء اللہ یہ تحریک ضرور رنگ لائے گی اور کسانوں کو اپنی محنت کا پھل ضرور ملے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی رہنماء نے کسان بورڈ پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ سمیت تمام کسانوں کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے کسان بورڈ نے گندم کی خریدراری اورمناسب ریٹ سمیت کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے اعلانیہ تحریک کے سلسلے میں کل30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہراحتجاجی دھرنے ک ااعلان کر رکھا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں