امید ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ ا ورنگی ٹاون کے ساتھ کیے وعدے جلد پورے کریں گے، جمیل ضیا

جمعرات 28 مارچ 2024 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا نے واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی صلاح الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ صلاح الدین کی خصوصی دلچسپی کیوجہ سے اورنگی ٹاون کی واٹر سپلائی لائنز کی مرمت ہوئی جس سے پانی کا ضیاع بھی رکے گا اور جو پانی ضائع ہوتا تھا، نادرن بائی پاس سے جرمن پمپنگ اسٹیشن تک نئی اوپن پائپ لائن پی سی کی منظوری کروا دی ہے جس سے پوری اورنگی کی عوام کو بغیر کسی رکاوٹ کے منصفانہ پانی کی دستیابی ممکن ہوجائیگی ،میٹرو سینما سے لیکر ٹاون میونسپل آفس تک 48 انچ قطر کی پائپ لائن کی ڈائریکٹ لائن پی سی بنانے پر بھی بات چیت ہوئی ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ میں اورنگی ٹاون کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے دعا گوہوں، میں ہر سال رمضان المبارک میں سعودی عر ب عمرے پر جاتا ہوں اور پاکستان کی خوشحالی کی دعا کرتا ہوں اور بالخصوص اورنگی ٹاون کے لوگوں کے لیئے دعا کرتا ہوں میری کوشش ہے کہ میں اورنگی ٹاون کے مسائل کو حل کروں اور یہاں کے لوگوں کو سہولتیں فراہم کروں، رمضان المبارک میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں ، اورنگی میں پانی کی سپلائی لائنز کی مرمت کے ساتھ دیگر مسائل کو حل کرانے کے لیئے واٹر بورڈ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو بھی لائن اپ کررہے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو، انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر نے والا بنا دے اپنی بساط کے مطابق لوگوں کی مدد کرتا رہتا ہوں تا کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرسکوں، خدمت خلق وہ کام ہے جس کا بے انتہا اجر ہے اور یہی عمل آخرت میں کام آئیگا جو لوگ مخلوق خد ا کے کام آتے ہیں وہی لوگ دنیا وآخرت میں کامیابی و فلاح پاتے ہیں، رمضان المبارک نیکیوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس میں رب کریم کی رحمت برس رہی ہوتی ہے اس لیئے ہم سب کو چاہیے کہ بھرپور انداز میں مالک کائنات کی عبادت کریں اس کی مخلوق کے کام آئیں ، غریب و مساکین کی مدد کریں اور جہاں تک ممکن ہو انسانیت کی بہتری اور فلاح کے لیئے کام کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں