عید کی خریداری کیلئے آنے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کئے جائیں گے،ڈاکٹر فواد احمد

جمعرات 28 مارچ 2024 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عید خریداری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس لئے مارکیٹوں کے گردونواح میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے از خود صورتحال کا مانیٹر کررہے ہیں تاکہ ضرورت کے مطابق بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکی.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ڈی اے مارکیٹ گلشن اقبال یوسی 4 کا یوسی کے چیئرمین آصف آزاد اور صدر کے ڈی اے مارکیٹ محمود کے ہمراہ دورہ کرنے کے دوران کیا.انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں جو بلدیاتی مسائل موجود ہیں انہیں حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں صفائی ستھرائی،روڈ لیولنگ سمیت دیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ انہیں پبلک ٹوائلٹس کا بھی معائنہ کروایا گیا اس موقع پر انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ مسائل بغور سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی.اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکس ای این بی اینڈ آر راشد فیاض ودیگر افسران موجود تھی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں