میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کاکے ایم سی پینشنرز کے واجبات کا اضافہ ادا نہ کرنے پر30 اپریل کو کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے دھرنادینے کا فیصلہ

اتوار 28 اپریل 2024 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس میں شامل یونینز کے قائدین ،کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے ریٹائرملازمین کے نمائندوں کے متفقہ فیصلے کے تحت اس سال عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے 30 اپریل بروز منگل بوقت صبح 10 بجے کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے ایم اے جناح روڈ پر پینشنرز کو مارچ 2017 سے واجبات ادا نہ کرنے،2019 اور 2020 کی اضافہ شدہ پینشن کو ماہوار پینشن میں شامل نہ کرنے،16 اکتوبر 2023 کے بعد بغیر کسی حتمی تاریخ کے تعین کے ٹی ایم سیز کے ریٹائر ووفات پاجانے والے ملازمین کے پینشن اور واجبات کی ادائیگی کے کیسز جمع نہ کرنے کے خلاف پینشنرز یکجہتی ریلی نکالی جائے گی اور دھرنا دیا جائے گا۔

تاکہ کے ایم سی کالعدم ڈی ایم سیز اور ٹی ایم سیز کے ریٹائر اور فیملی پینشنرز کی ادائیگیاں نہ ہونے اور ٹی ایم سیز کے ریٹائرمنٹ اور وفات پاجانے والے ملازمین کے پینشن اور واجبات کے کیسز کو بغیر حتمی تاریخ کے تعین کے جمع کرنے پر پابندی کے خلاف آواز کو ارباب اختیار تک پہنچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میونسپل ورکرز ٹریڈیونینز الائنس کے سربراہی اجلاس میں قائدین سیدذوالفقارشاہ،گل اسلام، راجہ عاصم شہزاد، جاوید بلوچ،الیاس سندھو،منظور تنولی، عبدالعزیز میر بلوچ، الیاس سندھو، عبدالحمید اعوان،بنارس جدون،عمران علی،عباس احمد،عزیر بلوچ اور دیگر نے کیا۔

اس موقع پر کالعدم ڈی ایم سی ساؤتھ اور ایسٹ کے سولڈ ویسٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو واپس ڈی ایم سیز میں بھیجنے کے فیصلے کی بھرپور مزاحمت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس سلسلے میں الائنس سے باہر کی یونینز سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں عالمی یوم مزدورکے موقع پر بلدیاتی ملازمین سے ہونے والی زیادتیوں پر بھرپور آواز اٹھانے کا اعلان کیا گیا۔اور 4 مئی کو عالمی فائر فائٹرز ڈے بھی شایان شان طور پر فائر اسٹیشنوں میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں