عوام کو معاشی طور پریلیف اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،براہ پاکستان سنی تحریک

ملک میں بجٹ کے بغیر بجلی وگیس کے نرخوں میں من مانے اضافے پر حکومت اور اعلیٰ عدلیہ نوٹس کیوں نہیں لیتے ،شاداب رضا نقشبندی

اتوار 28 اپریل 2024 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کو معاشی طور پریلیف اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگاور اوور بلنگ عوام دشمن طرز پالیسی ہے ،کے الیکٹرک ، واپڈا ملک بھر میں جتنی بجلی خرچ ہوتی ہے اس سے زیادہ وصولیابی کرلیتے ہیں ،بجلی چوری کے مگرمچھوں کو پکڑنے کی بجائے بجلی چوری کی وصولیابی غریبوں سے ہی کرتے ہیں ،بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور استعمال سے زائد کے بھاری بل حکومت کی رٹ کہاں ہے ،عوام کو بتایا جائے بجلی اور گیس کا نظام مافیاز چلارہے ہیں اسمیں گھپلا کرنے والوں کو کیا سزا نہیں ہوگی ،واپڈا ،نیپرا ،کے الیکٹرک دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور غریب سے جینے کا حق چھین رہے ہیں ،ملک میں بجٹ کے بغیر بجلی وگیس کے نرخوں میں من مانے اضافے پر حکومت اور اعلیٰ عدلیہ نوٹس کیوں نہیں لیتے ،حکومت اور عدلیہ بتائے غریبوں کو حقوق اور انصاف کون دیگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی اور گیس کے بلو میں استعمال سے زائد بلوں پر گہری تشویش ،کے الیکٹرک ،واپڈا اور نیپرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا ،غریبوں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کرینگے ،عوامی جماعت ہیں اور عوامی حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہینگے ،وفاقی وصوبائی حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،اوور بلنگ کا فوری نوٹس لیں ،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء اور بجلی وگیس کو عوام کو کم قیمت میں دیا جاتا ہے ،ہمارے ملک میں غریب کے پسینے کی کمائی کو اوور بلنگ کے ذریعے کے الیکٹرک اور واپڈا ناجائز طریقے سے وصولیابی کرتے ہیں ،نیپرا ،واپڈا اور کے الیکٹرک کبھی خسارے میں نہیں رہے بلکہ استعمال کی جانیوالی بجلی سے کئی دگنا قیمتیں وصول کرکرلیتے ہیں ،حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور اوور بلنگ کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں