ں*کچے ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف غیرمعمولی حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی،غلام نبی میمن

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

#کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ میں کچے ایریا کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں یقینی کامیابی کے لیئے غیر معمولی حکمت عملی اور لائحہ عمل اختیار کرنے اور فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے جملہ امور و اقدامات پر بات چیت کی گئی اور اس ضمن میں قرار واقعی اور نتیجہ خیز اقدامات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیئے گئے۔

اجلاس میں شریک ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پیز، گھوٹکی،سکھر,شکارپور اور کشموروکندھ کوٹ نے ذریعہ ویڈیو لنک کچے ایریا کے ڈاکوؤں کے خلاف غیر معمولی حکمت عملی و انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز جیسے اقدامات کے نتائج اور کامیابی پر علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی اور آپریشن کی متفقہ طور پر تائید و توثیق کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب بھی موجود تھے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے ایریاز میں ڈاکوؤں کے خلاف منظم کارروائیوں اور مغویاں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیئے سی پی ایل سی سے ٹیکنیکل سپورٹ کو بھی ممکن بنایا جائے گا اور اس حوالے سے پولیس اور سی پی ایل سی کا اشتراک یقیناً مفید اور ثمر آور ثابت ہوگا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے ایریاز میں تعینات پولیس اہلکاروں کو 10000 روپے ماہانہ الاؤنس کی فراہمی کے تمام تر اقدامات کرلیئے گئے ہیں،چونکہ یہ الاؤنس صرف اور صرف کچے ایریاز کے اہلکاروں کے لیئے ہے لہٰذا اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ یہ الاؤنس کسی گارڈ یا گن مین یا دیگر اسٹاف کو ہر نہیں دیا جائیگا بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ایس پیز پر عائد کی جائیگی اور ان ہی کو جوبدہ ٹھرایا جائیگا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں موجود کچے ایریاز سے شہریوں کو جھانسے اور لالچ سے ہنی ٹریپ کا شکار بنانا پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لیئے بڑا چیلنج ہے۔ ملک بھر سے معصوم شہریوں کو سوشل میڈیا کے زریعے نوکری،کاروبار،رشتہ،پیسہ اور سستی گاڑی وغیرہ کا لالچ دیکر کچے ایریاز میں بلوانا اور مغوی بناکر ان کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کرنیوالے ڈاکوؤں اور ان کے سرپرستوں کو ہمیں باہم روابط،مؤثر و مستند انٹیلی جینس کی بدولت کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے سندھ کے کچے ایریاز میں قائم پولیس چیک پوسٹس کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے اور فول پروف اقدامات و حکمت عملی کے تحت شاہراہوں پر پیٹرولنگ رینڈم اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مغویوں کی بازیابی کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کیساتھ مستقل روابط کا میکنزم ترتیب دیا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ علاقہ عوام کو اعتماد میں لیکر انکی مدد اورمعاونت سے کچہ سے پکہ علاقوں میں آنے والوں پر کڑی نگاہ رکھنے کے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیںانہوں نے کہا کہ کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف اقدامات میں دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی آن بورڈ لیا جائے اور انکی تجاویز,مشاورت اور معاونت پر خصوصی توجہ دی جائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں