کراچی میں خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے، پولیس

جمعہ 29 مارچ 2024 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) کراچی میں خاتون پر پلاٹ کے تنازع پر تشدد کی وائرل ہونے والی ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی قرار دے دی گئی۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون پر تشدد کی وائرل ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے اور اس کیس کے تمام ملزمان ضمانت پر ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق واقعہ 9 ستمبر 2022 کو سرجانی کے علاقے اجمیری گوٹھ میں زمینی لین دین کی بنا پر پیش آیا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 1447/2022 متاثرہ خاتون شمائلہ کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج ہے۔حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق مقدمہ ملزمان بنام آیاز، عبدالشکور، ڈاکٹر امین، ہاشم، نبیل، مزمل اور نظام الدین کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں نامرذ تمام ملزمان ضمانت پر ہیں جبکہ مقدمہ معزز عدالت JM-V میں زیر سماعت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں