کراچی، پولیس افسر کا گھر سے سرکاری پستول چوری، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) کراچی میں پولیس افسر کے گھر سے اس کا سرکاری پستول چوری ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ایس پی شاہ جہاں بلوچ پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں رہائش پذیر ہیں اور ان کی سرکاری رہائش گاہ سے ان کا سرکاری اسلحہ نائن ایم ایم پستول چوری ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ سعید آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 3 مارچ کو پیش آیا تھا اور مقدمہ 15 مارچ کو درج کرایا گیا۔ واقعے کے دن ایس پی اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور جب واپس آکر دیکھا تو اسلحہ نہیں ملا، شبہ ہے کہ کسی نے اسلحہ چوری کرلیا۔ پولیس حکام واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں