ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت سیکیور ٹی کا نفر نس کا انعقا د

کانفرنس میں یومِ علیؓ، ایسٹر، رمضان کا آخری عشرہ، چاندرات اورعید الفطر کی مناسبت سے خصو صی سیکیورٹی لا ئحہ عمل کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرزسندھ میں سیکیور ٹی کا نفر نس کا انعقا دکیا گیا،جس میں کر اچی شہر کے امن و امان کی مجمو عی صورت حا ل کا جا ئزہ لیا گیا۔کانفر نس میں،کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی آپریشن برانچ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی،ڈ ی آئی جیزاسپیشل برانچ، ایسٹ، سائوتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک،پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلی افسران سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔

اجلا س کے دوران یومِ علیؓ، ایسٹر، رمضان کا آخری عشرہ، چاندرات اورعید الفطر کی مناسبت سے خصو صی سیکیورٹی لا ئحہ عمل کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیااور اس سلسلے میں کیئے جا نے والے اقدامات کی تو ثیق کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلا س میں اسٹر یٹ کرائم کی روک تھام کے لیے گشت اور اسنیپ چیکنگ میں اضافہ جبکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے گرفتاری کے لیے مشتر کہ لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔

اجلا س میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت،جبری فطرہ، زکواة اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظررکھنے کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی ازسرنوجائزہ لیا۔رینجرزنے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں