یااللہ !جو ناجائز منافع خوری میںلگ کر اپنی آخرت بربادکررہے ہیں انہیں ہدایت عطا فرما،محمدسلیم عطاری

جمعہ 29 مارچ 2024 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ ہرکوئی موقع کا فائدہ اٹھاکر عوام کی مشکلات بڑھانے میں لگاہواہے رمضان میں جتنا انسان ایسے دوسرے کا خیال رکھے گا اتنا دنیا وآخرت میں نفع اٹھائے گا لیکن یہاں تو ہرکوئی راتوں رات امیر بننے میں لگاہواہے ناجائزمنافع خوری میں مبتلاہوکر دنیا وآخرت بربادکررہے ہیں جوکہ شرمناک عمل ہے وہ گزشتہ روزایک نجی پروگرام میں سیاسی وسماجی کارکنان سے گفتگوکررہے تھے ۔

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ لوگوں کے دل سے خوف خداختم ہوتاجارہاہے یہ بھول چکے ہیں کہ مرنا بھی ہے دنیاوی عیش وعشرت کے خاطرانسان کا رویہ انسان کے ساتھ مفادپرستی کا شکا ر ہیں آدھارمضان گزرچکا ہے،حکمرانوں کوعوام کی تکلیفوں کا کوئی احساس نہیںرہا،رمضان میں عوام کو سہولیات پہنچانے کے اثرات کہیں نظر نہیں آرہے ہیں،منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہ کرنابھی قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری اشیاء فراہم کرنے کے جودعوے اور وعدے کئے تھے وہ سب کے سب زبانی جمع خرچ نکلے۔ بس اًب تودعاہی کی جاسکتی ہے یااللہ ہمارے حکمرانوں کوعوام کااحترام کرنے اوران کی ضرورتوں کوخیال رکھنے اورآسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرما،جولوگ ناجائز منافع خوری اورذخیرہ اندوزی میںلگ کر اپنی آخرت بربادکررہے ہیں انہیں ہدایت عطا فرما۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں