25 رمضان کو یوم القدس ایمانی غیرت کے ساتھ منایاجائیگا،متحدہ علماء محاذ

مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع اوران کی تمام تر مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،آل پارٹیز القدس سیمینار

جمعہ 29 مارچ 2024 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بسلسلہ عالمی یوم القدس 17واں سالانہ آل پارٹیز القدس سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکرکے جید علماء مشائخ ،سیاسی زعماء، اقلیتی و سماجی رہنمائوں سمیت صحافی، دانشور، ڈاکٹر ،وکلاء ،تاجر ممتازشخصیات نے مقامی ہال میں خطاب کرتے ہوئے مسلم حکمرانوں ،اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ غزہ فلسطین میں فوری جنگ بندی ، غذائی و طبی امداد پہنچانے میں اسرائیلی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع اوران کی تمام تر مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان 25رمضان جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر ایمانی غیرت و جذبہ کے ساتھ منائے گی۔

(جاری ہے)

بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینی کایوم القدس منائے جانے کاجرأت مندانہ دوراندیشانہ اعلان قابل تقلید وتحسین و ستائش ہے۔ محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری کی میزبانی، مرکزی صدر حجة الاسلام علامہ مرزایوسف حسین کی زیر صدارت سیمینار کے مہمانان خصوصی اسداللہ بھٹو، فاتح قادیانیت علامہ الیاس ستار سمیت،اسرار عباسی ،علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مفتی محمد دائود،محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، ممتاز سماجی رہنما محترمہ حسنہ قریشی ، علامہ محسن اشراقی نوربخشی ، علامہ حسن شریفی،پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل و امریکہ غزہ میں اپنی خونی جنگ ہار چکے ہیں۔

حماس و دیگر مجاہدین نے لازوال عظیم قربانیاں دے کر بدر و اُحد،خیبر و خندق وتبوک جیسے غزوات کی یادیں تازہ کردی ہیں۔ملت اسلامیہ بیت المقدس کے تحفظ کیلئے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدر ،وزیراعظم ،آرمی چیف اسلامی ایٹمی بم ،غوری میزائل کے رخ اسرائیل کی طرف کردیں تو تین گھنٹوں میں اسرائیل فلسطین چھور کر بھاگ جائے گا۔سندھ حکومت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس سرکاری سطح پر منائے۔

سیمینار سے علامہ حسن شریفی ،مولانا مفتی وجیہہ الدین،علامہ عبدالماجد فاروقی،علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفوراشرفی،علامہ سید سجاد شبیر رضوی ، ہندومذہبی اسکالرمنوج چوہان،مگن سنگھ ، موٹیویشنل اسپیکرفضائل علی رانا ،مولانا اظہر فاروقی نے بھی خطاب کیاجس میں 100سے زائد علماء کرام نے شرکت کی اور25رمضان کو عالمی یوم القدس میںبھرپور شرکت کی اپیل۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں