سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت اجلاس ،شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی سمیت ضلع ملیر کے مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 29 مارچ 2024 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی میئر کراچی و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع ملیر کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور ٹائون چیئرمینوں نے شرکت کی،اس موقع پر شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی سمیت ضلع ملیر کے مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی میئر کراچی و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدرسلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر 3 اپریل کو لاڑکانہ میں جلسہ ہوگا، ملیر سمیت کراچی بھر سے جیالے برسی میں شریک ہوں گے، اجلاس میں جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ضلع ملیر و ممبر صوبائی اسمبلی محمد ساجد جوکھیو، ممبران قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ، سید آغا رفیع اللہ، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ، محمد سلیم بلوچ، محمود عالم جاموٹ، یوسف مرتضیٰ بلوچ، اعجاز سواتی، فرزانہ بلوچ، شاہینہ بلوچ، ٹاؤن چیئرمین جان محمد بلوچ، نظیر بھٹو اور طارق عزیز بلوچ نے شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں