یوم بدر تاریخ اسلام میں بڑی اہمیت کاحامل ہے، علامہ سیدعقیل انجم

جمعہ 29 مارچ 2024 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) جمعیت علمائے پاکستان ضلع کورنگی کے زیراہتمام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری فقیر ملک محمدشکیل قاسمی کے زیرصدارت اور صدر علامہ قاری خلیل احمدنورانی کے زیرسرپرستی معرکہء بدرویوم امام نورانیؒکانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس سے مرکزی رہنماعلامہ سید عقیل انجم قادری نے خصو صی خطاب کیا،جبکہ سینئر رہنماعبدالعزیز میئو، یوتھ ونگ کراچی کے صدر رائو عبدالرحمان، مفتی سراج احمدمہروی، علامہ قاری دلشاداحمدگولڑوی، محمدیونس نورانی ، محمدشاکر نورانی ودیگر نے شرکت وخطاب کیا۔

علامہ السید عقیل انجم قادری نے اپنے خطاب میںکہاکہ تاریخ اسلام میں یوم بدر ایک نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس دن کفراوراسلام کے درمیان ایک فیصلہ کن جنگ ہوئی ، مسلمان بے سروسامانی کے عالم میں تھے،جبکہ ایک مسلح اور تین گنازیادہ تعدادمیں دشمن فوج سے مقابلہ تھا،مگر مسلمانوں نے ایمان اور عشق رسول ﷺ کی برکت سے فتح پائی اورایسی فتح جو ہمیشہ کے لئے تاریخ اور صفحہء ہستی پر نقش ہوگئی ، جس کے لئے علامہ ڈاکٹرمحمداقبال نے کہاتھاکہ فضائے بدرپیداکرفرشتے تیری نصرت کو اترسکتے ہیں گردوں سے قطاراندرقطار اب بھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جنگ بدر حق وباطل کے درمیان عظیم معرکہ تھا،17رمضان المبارک کو مسلمانوں کو وہ عظیم الشان فتح مبین نصیب ہوئی جس کے بعد اسلام کی عزت وحرمت کا پرچم انتہائی بلندہوگیا،مسلمانوں نے ذوق شہادت کی عظیم مثالیں قائم کردیں، یہ عالم تھاکہ نوعمرصحابی حضرت عمیربن ابی وقاص اس خیال سے چھپتے پھرتے تھے کہ کہیں واپس نہ بھیج دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں