سویرا علی نے میڈم نورجہاں کے گیتوں پر پرفارمنس کے دوران سماں باندھ دیا

نیشنل اکیڈمی میں اداکارہ نائلہ جعفری کے بارے میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش بھی کی گئی

پیر 29 اپریل 2024 11:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) لاہور کی فوک گلوکارہ سویرا علی نے ناپا کے خواتین میلے میں میڈم نورجہاں کے گیتوں پر پرفارمنس کے دوران سماں باندھ دیا۔

(جاری ہے)

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ویمن پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کے چوتھے دن لوک گلوکارہ سویرا علی نے پرفارمنس کے دوران پنجابی لوک اور فلمی گیت پیش کیے۔سویراعلی خصوصی طور پر لاہور سے ناپا کے میلے میں شریک ہوئی اور حاضرین نے دل کھول کر انہیں داد دی۔اس موقع پر اداکارہ نائلہ جعفری کے بارے میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی جس کی ہدایت کاری عمران شیروانی نے کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں