وفاقی وزیر خزانہ کا کراچی میں رمضان ریلیف پیکیج کی کوریج، فوائد بڑھانے کیلئے یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کا دورہ

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی اچھی کوالٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،رواں سال گندم کی اچھی فصل ہونے کی امید ہے،معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے، محمد اورنگزیب

جمعہ 29 مارچ 2024 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی اچھی کوالٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،رواں سال گندم کی اچھی فصل ہونے کی امید ہے،معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ کراچی کے دوران رمضان ریلیف پیکیج کی کوریج اور فوائد کو بڑھانے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا دورہ کیا،وفاقی وزیر نے کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت کی دستیابی ،موبائل یوٹیلیٹی سٹورز اور سیلز پوائنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے والی نئی ایپ کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے عملے سے رمضان ریلیف پیکیج کے نفاذ میں درپیش چیلنجز کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام سے بھی ملاقات کی، تاثرات اکٹھے کیے اور رمضان ریلیف پیکیج سے متعلق خدشات کو دور کیا۔وفاقی وزیر نے موبائل یوٹیلیٹی سٹورز اور سیلز پوائنٹس کے آپریٹنگ اوقات کی تصدیق کی تاکہ نئی لانچ کی گئی ایپ کے ذریعے عوام تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔

محمد اورنگزیب نے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اشیا کی تقسیم اور فروخت سے متعلق اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہوئے پیکیج کی مستحق افراد میں منصفانہ تقسیم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی اچھی کوالٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،رواں سال گندم کی اچھی فصل ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں