گورنر سندھ نے جے ڈی سی فری لیب میں دنیا کی جدید ترین مشین کا افتتاح کردیا

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں جے ڈی سی اور دیگر این جی اوز معاشرے کی بھرپور انداز میں خدمت کررہی ہیں، کامران ٹیسوری

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی فری لیب میں دنیا کی جدید ترین مشین کا افتتاح کردیا ، اسنائپ ڈائیگناسٹکCX8 مشین ایک گھنٹے میں خون کے 300 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی فلاح بہبود میں جے ڈی سی کا کردار قابل تحسین ہے ، انسانی خدمات کے اسی جذبے کے نتیجے میں انہیں تمغہء امتیاز سے نوازا گیا ، ظفر عباس کے دل میں انسانیت کا درد ہے ، وہ لوگوں کو پریشان نہیں دیکھ سکتے، ہم سب کو جے ڈی سی اور دیگر این جی اوز کاساتھ دینا چاہییے، جی ڈی سی ہر شعبہ میں پہل کررہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے، ادارے کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے فری ٹرانسپورٹ سروس، کمپیوٹر کورسز اور تعلیم کے شعبے میں بھی خدمات تعریف کے لائق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں