بلوچ گلوکار نور محمد نورل کے علاج کیلئے کراچی کے نجی اسپتال کوبلوچستان حکومت کا مراسلہ

ْ حکومت بلوچستان نور محمد نورل کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچ گلوکار نور محمد نورل کے علاج کے لیے کراچی کے نجی اسپتال کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔بلوچستان حکومت کے مراسلے کے مطابق گلوکار نور محمد کو علاج کے لیے گزشتہ رات کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیرِاعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نور محمد نورل کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچی فنکار استاد نور محمد نورل کے انتقال کی جعلی خبریں زیرِ گردش تھیں۔استاد نور محمد نورل کے بیٹے جمیل نور نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپس میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔جمیل نور نے کہا کہ استاد نور محمد نورل کا گھر میں علاج جاری ہے، آج استاد نور محمد نورل کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں