ناپا میں عملے کی افطار سے پہلے صحافیوں سے بدتمیزی، کئی صحافی اذان سے چند منٹ پہلے افطار چھوڑ کر چلے گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء)نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ (ناپا)کی پریس کانفرنس کے بعد افطار کے موقع پر عملے نے صحافیوں سے بدتمیزی کی اور اذان سے چند منٹ پہلے تک بھی افطار لینے سے روک دیا۔ کئی صحافیوں کا توشہ وقت پر نا کھل سکا۔ عملے کی بدتمیزی دیکھ کر متعدد صحافی افطار سے چند منٹ پہلے ناپا چھوڑ کر چلے گئے۔

اذان سے چند منٹ پہلے صحافی گئے تاکہ اپنی افطاری کی پلیٹس بنالیں لیکن جیسے بوفے پر پہنچے تو عملے نے کہا کہ ابھی ہاتھ نا لگائیں۔ اوپر سے ابھی آرڈر نہیں آیا ہے۔

(جاری ہے)

تھوڑا انتظار کے بعد افطار کے وقت سے تین منٹ پہلے جب پھر صحافی پلیٹس اٹھا کر افطار نکالنے آگے بڑھے تو شلوار قمیض میں ملبوس عملے کا ایک اور شخص آگے بڑھا اور بدتمیزی سے صحافیوں کو افطار لینے سے پھر روک دیا۔

اس نے کہا کہ اذان کے بعد افطار کھلے گا اور سب ایک ساتھ افطار نکالیں گے۔ چھوٹا بوفے دو جگہ لگا ہوا تھا اور افطار کے لیے ایک سو سے زائد افراد موجود تھے۔ یہ سارا تماشا سی ای او ناپا اور دیگر افراد کی موجودگی میں ہوا۔ بدتمیزی دیکھ کر کئی صحافی افطار چھوڑ کر اذان سے چند منٹ پہلے ناپا سے چلے گئے۔ اسی اثنا میں اذان ہو گئی اور کئی صحافیوں کا روزہ تاخیر سے کھلا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں