گورنر سندھ نے جے ڈی سی فری لیب میں جدید ترین مشین کا افتتاح کردیا

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی فری لیب میں جدید ترین مشین کا افتتاح کردیا ، اسنائپ ڈائیگناسٹکCX8 مشین ایک گھنٹے میں خون کے 300 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی فلاح بہبود میں جے ڈی سی کا کردار قابل تحسین ہے،انسانی خدمات کے اسی جذبے کے نتیجے میں انہیں تمغہء امتیاز سے نوازا گیا ، ظفر عباس کے دل میں انسانیت کا درد ہے ، وہ لوگوں کو پریشان نہیں دیکھ سکتے، ہم سب کو جے ڈی سی اور دیگر این جی اوز کاساتھ دینا چاہییے، جی ڈی سی ہر شعبہ میں پہل کررہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے، ادارے کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے فری ٹرانسپورٹ سروس، کمپیوٹر کورسز اور تعلیم کے شعبے میں بھی خدمات قابل تعریف ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں