کراچی میں منشیات فروشی کی آمدنی سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف

گرفتار ملزم ریاست امن کمیٹی کاکمانڈربھی رہ چکاہے، دونوں ملزمان ہیڈمنی یافتہ اوررحمان ڈکیت کے سالے ہیں،ایس ایس پی سٹی

منگل 16 اپریل 2024 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) شہر قائد میں منشیات فروشی کی حاصل آمدنی کے ذریعے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف سامنے آیا، گولیمارسے کالعدم تنظیم کوفنڈنگ کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری گینگ وار اور منشیات فروش گروہوں کا گٹھ جوڑسامنے آگیا ، پاک کالونی میں منشیات فروشی کی آمدنی سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف سامنے آیا۔

اس حوالے سے حاجی ریاست نامی منشیات فروش کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے، ایس ایس پی سٹی امجدحیات نے بتایا کہ ملزم رحمان ڈکیت اورعزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔ملزم حاجی ریاست نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ منشیات بیرون ملک سے منگوائی جاتی تھی اور اعتراف کیا گولیمارسے کالعدم تنظیم کوفنڈنگ کی جاری ہے، گولیمار سے ساجد اورماجدکے ذریعے گینگ آپریٹ کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے مزید بتایا کہ ماربل فیکٹریوں اور لوٹ مارکے ذریعے بھی دہشتگردوں کی فنڈنگ کی جاتی ہے۔ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ گرفتار ملزم ریاست امن کمیٹی کاکمانڈربھی رہ چکاہے، دونوں ملزمان ہیڈمنی یافتہ اوررحمان ڈکیت کے سالے ہیں، گینگ نیحال ہی میں 5مخالفین کوقتل کروایاتھا۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کابھائی حاجی عابد کالعدم تنظیم سیوابستہ ہے، پاک کالونی سے منشیات فروشی کے ذریعے کالعدم تنظیم کوفنڈنگ کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں