پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافہ عوام دشمنی کامظاہرہ ہے،محمدسلیم عطاری

سودی قرض کے حصول کیلئے سارابوجھ عوام پرڈالنا ظلم ہے،انجمن نوجوانان اسلام

منگل 16 اپریل 2024 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے اورڈیزل کی قیمت میں 8روپے اضافہ کو عوام دشمنی کامظاہرہ قراردیاہے انہوں نے کہاکہ واضح رہے کہ ابھی مارچ کے آخری دنوں میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

مسلسل پیٹرول،گیس ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کوشدیدمشکلات سے دوچارکردیاہے ،اشیائے خوردونوش کے دام بھی آسمانوں پرپہنچے ہوئے ہیں۔

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ سودی قرض کے حصول کیلئے سارابوجھ عوام پرڈالناظلم کے مترادف ہے، معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کومل کرکام کرناوقت کی اہم ضرورت ہے، ایک دوسرے پرالزام تراشی سے نقصان ملک وقوم کا ہورہاہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں