عوام کو درپیش مسائل کاحل ہماری اولین ترجیح ہے،عامر صدیقی

منگل 16 اپریل 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ایم کیوایم پاکستان کے حق پرست ایم پی اے محمدعامر صدیقی نے کہاہے کہ عوام کو درپیش مسائل کاحل ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کا مسئلہ ہمارامسئلہ ہے، حلقے کے عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوں، عوام مجھے ہمیشہ اپنے درمیان موجود پائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے سینئر انجینئر دیش مکھ ودیگر حکام کے ہمراہ حلقے کی عوام سے سوئی گیس کے حوالے سے مسائل دریافت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پرعوام نے کھل کر درپیش مسائل سے ایم پی اے عامر صدیقی اور سوئی گیس حکام کو آگاہ کیاجبکہ SSGCحکام نے علاقہ مکینوں کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور فوری احکامات بھی جاری کئے۔دریں اثناء حلقے کی عوام نے دادرسی پر ایم کیوایم پاکستان کے حق پرست ایم پی اے کا شکریہ اداکیااور دعائوں سے نوازا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں