کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے،ایک ڈاکو ہلاک، فائرنگ سے شہری زخمی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

(کراچی (آن لائن) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمیوں سمیت 3 گرفتار جبکہ ملزموں کی فائرنگ سے شہری بھی زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بھٹائی کالونی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، متاثرہ شخص کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ مرنے والے ملزم کی شناخت عبید عرف لنگڑا کے نام سے ہوئی جو سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دی۔ادھر کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہو گئے، گرفتار ڈاکوؤں نے تین روز پہلے سپر ہائی وے پر شہریوں سے لوٹ مار کی تھی، ملزموں کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں