قائد میاں محمد نواز شریف پاکستان کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، کیپٹن حلیم صدیقی

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ن لیگ کے نمائندے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، فیروز خان

منگل 30 اپریل 2024 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر اور سابق جنرل سیکریٹری سندھ کیپٹن حلیم احمد صدیقی سے (ن) لیگ سٹی گورنمنٹ کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان، صابر راجپوت، سمیع ساجد، چوہدری انور، افتخار پہلوان، چوہدری صفدر، اکبر جلب بلوچ، نوید اعوان، بخت رواں، عطاء حسین، نثار احمد، اسلام زادہ ودیگر نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر کیپٹن حلیم احمد صدیقی نے کہاکہ قائد میاں محمد نواز شریف پاکستان کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت قبول نہیں، پاکستان اندرونی مسائل سے خود نمٹ سکتا ہے پاکستان کی خودمختاری پر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی کو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں میگا پروجیکٹ دیئے گئے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن ضلع ملیر فیروز خان نے کہاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ن لیگ کے نمائندے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، پاکستان کے عوام ہمیشہ قائد میاں محمد نواز شریف کو سپورٹ کرتے آئے ہیں۔ ضلع ملیر میں سیوریج اور پانی کے مسائل جلد حل کریں گے اور اٴْمید ظاہر کی کہ کیپٹن حلیم احمد صدیقی کو موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر گہری نگاہ ہے وہ موجودہ حالات میں اپنا ایک اچھا اور فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ حالات کسی افراتفریح کے متحمل نہیں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں