عید کی چھٹیاں اور خراب موسم، ڈیمریجز اور پورٹ چارجز کو معاف کیا جانا چاہیے، شیخ محمد طارق

بدھ 17 اپریل 2024 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وائس چیئرمین آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن شیخ محمد طارق نے متعلقہ حکام اور اداروں کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کرائی ہے جو حالیہ عید کی تعطیلات کے دوران درآمد کنندگان کو درپیش ہیں اور اس کے بعد طویل ویک اینڈ اور موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے درآمد کنندگان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہو ں نے کہا کہ بندرگاہ سے اپنے کنٹینرز اور ایل سی ایل کارگو کو صاف کرنے میں بہت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑااور دوسرا یہ کہ حالات ان کے قابو سے باہر تھے اور کلیئرنس کے عمل میں تاخیر کا باعث بنے جس کے نتیجے میں ڈیمریج اور پورٹ چارجز جمع ہوئے۔ وائس چیئرمین اے پی سی اے اے ،شیخ محمد طارق نے مزید کہا کہ ان حالات کی روشنی میں، اے پی سی اے اے ہچیسن پورٹس پاکستان، KIGL, SAPT اور KPT سے درخواست کرتا ہے کہ وہ کنٹینرز اور ایل سی ایل کارگو پر عائد ڈیمریج اور پورٹ چارجز کو ختم کرنے پر غور کرے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ درآمد کنندگان کو ان واقعات کے لیے جرمانہ نہیں کیا جانا چاہیی؛ جو ان کے قابو سے باہر تھے اور جن کے لیے ان کا کوئی قصور نہیں ہے ۔وائس چیئرمین اے پی سی اے اے ،شیخ محمد طارق نے کہا ہے کہ یہ چھوٹ دینے سے نہ صرف درآمد کنندگان پر مالی بوجھ کم ہوگا؛ بلکہ، مشکل وقت کے دوران وہ اپنی کمپنی کی سمجھ بوجھ اور مدد کا بھی مظاہرہ کرسکیں گے اور یہ آپ کے معزز ٹرمینل اور کمپنی کے اظہار تشکر اور احترام کے طور پر سمجھا جائے گا۔اے پی سی سی اے آپ کی اس درخواست پر غور کرنے کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہے اور مثبت جواب کا منتظر ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں