چیف سیکرٹری سندھ کا خاتونِ پاکستان گرلز اسکول کا دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کراچی میں خاتونِ پاکستان گرلز اسکول کا دورہ کیا اور کلاسز کا جائزہ لیا ،بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اسکول کے دورے کے دوران زندگی ٹرسٹ کے بانی اور معروف گلوکارشہزاد رائے نے چیف سیکرٹری سندھ کو بتایا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے زندگی ٹرسٹ خاتونِ پاکستان اسکول کے لئے تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں ٹیچنگ لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری سندھ نے اسکول میں تعلیم میں نئی جدت متعارف کرانے پر زندگی ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ایک معتبر پیشہ ہے اور وہ خود بھی درس و تدریس سے وابستہ رہے ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبے کے 30ٹیچنگ ٹریننگ اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں