وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:27

وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا ہے، جس کے بعد کابینہ میں وزرا کی کل تعداد 18 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نئے وزرا میں جام اکرام اللہ دھاریجو، محمد علی ملکانی، مخدوم محبوب الزمان، دوست محمد راہموں، شاہد عبدالسلام تھیم، ریاض حسین شاہ شیرازی، شاہینہ شیر علی اور میر طارق علی تالپور شامل ہیں۔گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری نے گورنر ہاس میں منعقدہ تقریب میں نئے شامل ہونے والے وزرا سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، مشیران، میئر کراچی، صوبائی سیکریٹریز اور نومنتخب وزرا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں