اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر

جمعرات 18 اپریل 2024 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات تیمور علی مہر ، ممبر صوبائی اسمبلی عروبہ راشد ربانی، سیکریٹری اطلاعات پیپلز یوتھ کراچی ڈویژن فرید میمن اور سیکریٹری اطلاعات پیپلز یوتھ ضلع غربی رمیز صدیقی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہم سب کا مسئلہ ہے مگر اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر منفی پروپیگنڈے اور سیاست سے گریز کیا جانا چاہئے، کچھ مخصوص عناصر کی جانب سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو سیاست کی بنیاد بنا کر لسانیت کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اُن کا یہ عمل مجرموں کی سہولت کاری کا مؤجب بن رہا ہے ہم تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور ذمہ دار شہری کی طرح اسٹریٹ کرائم کے سدباب کے لئے حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں، تیمور علی مہر نے مزید کہا کہ دوران ڈکیٹی شہید ہوجانے والوں شہریوں کی جانوں کے ضیاع کا افسوف ہے اور پیپلز یوتھ کا ہر کارکن متاثرہ گھرانوں کے غم میں برابر شریک ہے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ذمہ داران و کارکنان اس اسٹریٹ کرائم کے سدباب کے لئے سندھ حکومت کے ہر مثبت قدم میں شانہ بشانہ ہے ممبر صوبائی اسمبلی سندھ عروبہ راشد ربانی کہا کہ حکومت سندھ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لئے سرگرم عمل ہیں اسٹریٹ کرائم میں ملوث مجرموں سے کوء رعایت نہیں برتی جائے گی عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے میڈیا نمائندگان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی عروبہ ربانی کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی جانب سے گزشتہ ایام میں پولیس مقابلوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان مارے اور گرفتار کئے گئے ہیں سندھ حکومت کی جانب سے ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، سیکریٹری اطلاعات پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن فرید میمن نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سے کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد خصوصاً نوجوان متاثر ہیں اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے کراچی میں اسٹڑیٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں جو کہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پولیس کا جہاں اپنا لائحہ عمل کارگر ثابت ہورہا ہے وہیں اہم بات یہ ہے کہ عوام کی معاونت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے اہم ہے جس طرح سوشل میڈیا صارفین نے ملزمان کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کی ہے اگر یہ پولیس اور عوام کا ساتھ جاری رہا تو جلد کراچی سے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ ہوجائے گا، ہماری کراچی کے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث بے رحم مجرموں کی گرفتاری میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ دیں تاکہ عروس البلاد کراچی کو اس عفریت سے پاک کیا جائے، سیکریٹری اطلاعات پیپلز یوتھ ضلع غربی رمیز صدیقی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے انوسٹیگیشن اور پراسسیکیوشن کو مزید بہتر بنانا ہوگا تاکہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں