سرفرازرفیقی شہید اسپتال میں ماضی کی طرح ملازمین اورانکی فیملیوں کے لیے ایمپلائز وارڈ مختص کیا جائے، سجن یونین

پیر 29 اپریل 2024 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ ماضی کی طرح کے ایم سی کی اسپتالوں میں ملازمین اور انکی فیملیوں کیلیے علیحدہ وارڑز مختص کرکے انہیں علاج معالجے کی جدید سہولیتں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرفراز رفیقی شہید اسپتال کے دورے کے موقع پر مریضوں اور عملے سے بات چیت کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اوپی ڈی کا دورہ کرکے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس دوران اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام عباس سے بھی ملاقات کی ان سے علاج معالجے اور مختلف شعبوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔اس موقع پر کے ایم سی نرسز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری راؤ کرم حسین،یونین رہنما عباس احمد اور دیگر بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں