آئی ایم ایف اور ملکی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہمیں ایک صفحہ پر اکھٹا ہو نا ہو گا ۔ حافظ عبدالرحمن سلفی

منگل 30 اپریل 2024 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ہم من حیث القوم اس وقت تک معیشت اور مہنگائی کے ساحل مراد تک نہیں پہنچ سکتے جب تک ہم خود (عوام ) ہماری حکومت ِ وقت اور معاشی استحکام لانے والے معیشت دان ایک صفحہ پر اکھٹے نہیں ہوں گے اس مادیت پرست دور میں اب معیشت اور مہنگائی نے عوا م کی خاندانی اور معاشرتی بیساکھیوں کو دیمک لگا دی ہے اور اس دیمک کو معاشرے کا ہر زی شعور انسان نہیں دیکھ سکتا ان خیالات کا اظہار جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان کے مرکزی امیر و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ گلشن اقبال کراچی مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں "مہنگائی کا جن اور معیشت کا استحکام "پر گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جماعت کے سیاسی مشیر علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی ، جماعت کے مفتی عبدالغفار سامی ، جماعت کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت ، قاضی عبدالسمیع ، الشیخ عبید اللہ سلفی ، فیصل حسان سلفی ، عبدالسلام سلفی و جماعت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ IMFسمیت دنیا بھر کے سارے مالیاتی ادارے ، ذر مبادلہ کے سارے شعبہ جات ، در آمدات اور بر آمدات کے دیو ہیکل پل پر سوار ہو کر ہمیں اپنے ملکی وسائل کو ہر ممکن ترجیح دینا ہو گی ۔

مولانا سلفی نے نہایت دلیرانہ اور جرات مندانہ لہجے میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہودی لابی کی ڈکٹیشن اور معاشی قوانین کے علاوہ IMFکی پالیسیز ہمارے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معروف جہاندیدہ شخصیات جو ماضی میں معیشت کے گرداب سے ملک کو نکالنے میں کامیاب ہو گئیں تھیں انہیں چاہیے کہ وہ اس موجودہ دور اور معاشی نازک ترین حالات میں پھر سر جوڑ کر بیٹھیں تو ہم بہت جلد مہنگائی اور معیشت کے استحکام کو پر وان چڑھانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ہمارے ان مثبت رویوں اور زاویوں پر کی گئی محنت شاقہ ہمارے ملک کی 25کروڑ عوام کے لیے چین و سکون کا سبب بن سکتی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں