بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاریوں کے لیے پاکستانی بولرز کو خصوصی کیچنگ ڈرلز کروانے کا آغاز

جمعرات 30 جنوری 2020 19:44

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاریوں کے لیے پاکستانی بولرز کو خصوصی کیچنگ ڈرلز کروانے کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2020ء) بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاریوں کے لیے پاکستانی بولرز کو خصوصی کیچنگ ڈرلز کروانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں ایک طرف تین روزہ پریکٹس میچ جاری رہا تو دوسری جانب فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پھرتی اور مہارت ڈرلز کے ساتھ ڈائیونگ کیچ کی بھی خصوصی مشق کرائی گئی۔ ڈائیو لگانے کے حوالے سے یاسر شاہ انجری کے ڈر سے کافی محتاط دکھائی دئیے۔ ماضی میں میچز کے دوران دونوں بولرز فیلڈنگ کے معاملے میں زیادہ اچھی شہرت نہیں رکھتے۔یہ ہی وجہ ہے اب ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ہدایات پر بولرز کی فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں