فاسٹ بائولر محمد عامر، مساجرمحمد عمران کوانگلینڈ بھیجنے کی منظوری‘

سفری پابندیوں کے باعث شعیب ملک کی روانگی میں تاخیر

پیر 20 جولائی 2020 17:45

فاسٹ بائولر محمد عامر، مساجرمحمد عمران کوانگلینڈ بھیجنے کی منظوری‘
لاہور/ڈربی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر انگلینڈ اور مساجر محمد عمران کو دورہ انگلینڈ کیلئے بھیجنے کی منظوری دے دی گئی‘ترجمان پی سی بی کے مطابق گزشتہ ہفتے دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں مساجر کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد عمران کو انگلینڈ بھیجنے کی منظوری دے دی ہے‘پروٹوکول کے مطابق سفر کے لیے محمد عامر اور محمد عمران کی جہاز پر روانگی سے قبل ان نکے کوویڈ۔

(جاری ہے)

19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنا لازمی ہے‘ ان دونوں کا پہلا ٹیسٹ گزشتہ روز( پیر ) کو لیا گیا ہے‘ پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں لاہور کے بائیو سیکیور ماحول میں بھجوادیا جائے گا جہاں بدھ کو ان کا دوسرا ٹیسٹ لیا جائے گا‘محمد عامر کے انگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی صورت میں وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا‘دوسری طرف آل راؤنڈر شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہے کیونکہ بھارت میں 31 جولائی تک سفری پابندیوں کے باعث شعیب ملک کی فیملی ری یونین بھی تاخیر کا شکار ہے‘28 اگست سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی کی صورت میں اسکواڈ سے ایک کھلاڑی کو ریلیز کردیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں