وقار، مصباح کی طرح میرا بھی احتساب ہونا چاہیے، یونس خان

بدھ 20 جنوری 2021 23:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاہے کہ وقار یونس اور مصباح کی طرح ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے ، ان کی خواہش تھی کہ انہیں بھی کرکٹ کمیٹی کے سامنے طلب کیا جاتا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں ورچوئیل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاکہ اسکواڈ میں شامل نئے کھلاڑیوں کو ایک دو ٹیسٹ نہیں بلکہ دو سے تین سیریز میں موقع دیا جانا چاہیے ۔یونس خان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دو نہیں بلکہ چھ سے سات سیشن اچھے کھیلنا ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں