اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ شروع ہوگیا

پیر 15 اپریل 2024 23:03

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ  شروع ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ ایاز محمودنے پیر کو عبدالستارہاکی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے پہلے روز 35 کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے، کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن صبح چھ بجے منعقد کیا گیاجو ساڑے تین گھنٹے جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سیشن میں کوچ ریحان بٹ اور محمد ثقلین نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری نورازمی سفر نے پی ایچ ایف سیکرٹری حیدر حسین سے رابطہ کر کے انہیں اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان ٹیم کا پریکٹس شیڈول بھیج دیا ہے جس کے مطابق پاکستان ٹیم ملائیشیا کے شہر ایپو میں پہلا پریکٹس سیشن 2 مئی کو رات 9 بجے کرے گی جبکہ دوسرا پریکٹس سیشن 3 مئی کو دن11 بجے کرے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تیسرا پریکٹس سیشن 6 مئی اور چوتھا پریکٹس سیشن 9 مئی کو کرے گی۔ ایاز محمودنے بتایا کہ پاکستان ٹیم 2 مئی ملائیشیا روانہ ہوگی، سلطان اذلان شاہ کپ 4مئی سے شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایاز محمود، اولمپئین ریحان بٹ ،محمد ثقلین ، نعیم احمد،عبدالغفور، انٹرنیشنل گول کیپر اور فزیکل ٹرینر حسن نے کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں