پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے،ندا ڈار
بدھ 17 اپریل 2024 18:42
(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز اس وقت آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ میں نویں نمبر پر ہے۔
پہلے دو ون ڈے صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونگے جبکہ تیسرا ون ڈے سہ پہرساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔یہ سیریز اے اسپورٹس ایچ ڈی اور جیو سپر پر براہ راست نشر کی جائے گی اور ملک بھر میں تماشا، اے آر وائی ZAP اور Tapmad پر بھی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔ شائقین کی سہولت کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے اور شائقین جاوید میانداد انکلوڑر سے کھیل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بتایا کہ ہمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے اس سیریز کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے اور ہم نے اس کے لیے بہت محنت کی ہے۔ سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ میں ہمارے کوچز نے ہماری مہارتوں کو نکھارنے اور ہماری فٹنس کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ندا ڈار نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کا ہمارے خلاف ون ڈے میں اچھا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے لیکن ہم حال ہی میں بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہم آنے والی سیریز میں اس کارکردگی کو جاری رکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ ہمارا مقصد اپنی حالیہ کامیابیوں کو آگے بڑھانا اور ایک سخت حریف کے خلاف اچھی پرفارمنس دینا ہے۔ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک حریف ہے خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ میں، ان کے پاس ایک باصلاحیت اسکواڈ ہے جو کسی بھی لمحے کھیل کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم چیلنج کیلئے تیار ہیں اور ہم اپنے گیم پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں ایک ہفتے کے تربیتی کیمپ نے ہمیں پاکستان کے خلاف اہم سیریز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ہم نے کراچی میں بھی دو اچھے ٹریننگ سیشن کیے ہیں، اب ہماری توجہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے مقامی حالات کے مطابق ڈھالنے پر مرکوز ہے۔آسٹریلیا کی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز کے تینوں ون ڈے اور پانچوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ ان کے ساتھ عبدالمقیت عمران جاوید اور ناصر حسین ون ڈے سیریز میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے جبکہ سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ریزرو امپائرز ہونگی۔پاکستان اسکواڈ میں ندا ڈار ( کپتان ) عالیہ ریاض، بسمہ معروف،ڈیانا بیگ،فاطمہ ثنا،منیبہ علی، نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر )، نشرہ سندھو،نتالیہ پرویز،صدف شمس، سعدیہ اقبال،سدرہ امین،سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر جبکہ ویسٹ انڈیز اسکواڈ میںہیلی میتھیوز ( کپتان ) شیمین کیمبل ( نائب کپتان ) عالیا الین، شامیلا کونیل،ایفی فلیچر،شیری این فریزر، جینیلیا گلاسگو، شینیل ہنری،زیدا جیمز،قیانا جوزف،چیڈین نیشن، کرشما رام ہارک، اسٹیفین ٹیلر،راشدا ولیمز اور کیٹ ولموٹ شامل ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلامیچ (آج)جمعرات کوصبح ساڑھے نو بجے کھیلا جائیگا ، دوسرا میچ 21 اپریل کوصبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ا ور تیسرا میچ 23 اپریل کو سہ پہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائیگا ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی پولیس کی کارروائی، 5 مبینہ سمگلرزگرفتار
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی نے این ای ڈی یونیورسٹی میں ڈسٹرکٹ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا
کراچی پولیس کی کارروائی، سمگلر گرفتار، 30لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد
بائیومیٹرک حاضری کے ذریعہ ہی کے ڈی اے کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوگی، ڈی جی ادارہ ..
فیکٹ چیک: وہیل چیئر پر بیٹھی خاتون کو گلی میں گرانے کی ویڈیو کراچی کی نہیں
سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، عملے کو مزاحمت کا سامنا
کراچی سے چھیننی اور چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں بلوچستان کے علاقے اوتھل میں فروخت کی جاتی ہیں،گرفتارملزم ..
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
سال2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نی55 نئے پرائیوٹ اسکولوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال