کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان

جمعہ 8 مارچ 2024 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔شہرِ قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں