شہرقائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

ہفتہ 9 مارچ 2024 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) شہر قائد کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کوشہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17.3 سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہوائوں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہر کی فضا مضر صحت رہی،دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ہفتہ کو چھٹے نمبر پررہا، کراچی میں ائیرکوالٹی 159 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کی گئی۔ طبی ماہرین نے اپیل کی ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں