شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

ہفتہ 9 مارچ 2024 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17.3 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے حکام کا مزید کہناہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہواؤں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔دوسری جانب شہر کی فضا مضر صحت ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 13 ویں نمبر پر موجود ہے۔طبی ماہرین نے اپیل کی ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں