کرک پولیس کی ما ہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

بدھ 5 دسمبر 2018 22:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) کرک پولیس نے گزشتہ ماہ جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں متعدد کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیر خان مہمند کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی، جرائم کے سد باب ، امن کو برقرار رکھنے اور قانون شکن عناصر کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر کے سرکل ڈی ایس پیز کے ماتحت ایس ایچ او ز نے ہمراہ ایلیٹ فورس، ریسکیو15اور لیڈی پولیس اہلکاروں نے سرچ آپریشنزکئے ۔

ضلعی سطح پر سرچ آپریشنز میں پولیس نے ماہ نومبر میں 100چھاپے لگائے۔ جن کے نتیجے میں پولیس نے مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات میں مطلوب 79اشتہاری جن میں 6قتل کے مقدمات میں مطلوب،24اقدام قتل،3اغوائیگی،2موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلو ب، 3پولیس مقابلوں میں مطلو ب اور 41دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری شامل ہیںگرفتار کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد ملزمان، 29منشیات فروشوں سمیت50مشتبہ اور مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا۔

گرفتار ملزمان میں تھانہ شاہ سلیم کے ایس ایچ او پر حملہ کرنے والے اور چار موٹر سائیکل چور،دو مویشی چور بھی شامل ہیں۔پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 14فارن ایکٹ میں ایک افغان باشندے کو تحویل میں لیا۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 22مقدمات درج کرکی27افراد گرفتارجبکہ حفظ ما تقدم کی خاطر 107/151(ض۔ف)کے تحت319افراد پابند ضمانت کئے گئے۔

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی پاداش میں گرفتار ملزمان سے 7کلاشنکوف،2کلاکوف،10رائفل،28بندوق اوررپیٹرز،51پستول،1ہینڈگرینڈاور 2096مختلف بور کے کارتوس قبضہ میں لئے گئے ہیں۔ برآمد ہونے والے منشیات میں 19.791کلوگرام چرس اور 505گرام ہیروئن شامل ہیں۔جبکہ عوام کی سہولت کیلئے قائم DRCمیں عوام نے گزشتہ ماہ 15درخواستیں جمع کرکے جن میں سے گھریلو،جائیداد اور رقم لین دین کی9تنازعات کو فریقین کے باہمی رضا مندی سے حل کئے۔ ٹریفک سٹاف نے 424غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو چالان کرکے 182موٹر سائیکلوں کوبھی رجسٹرڈ کروایا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں