امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نثار احمد شائق کا والی بال کیلئے ایک الگ گرائونڈ بنانے کا اعلان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 16:19

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) باغ کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے اعلان کے بعد نثار احمد شائق امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نے والی بال کے لیے ایک الگ گرائونڈ بنانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہدا زلزلہ آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے یوتھ فورم کے چیئرمین سردار ثاقب نعیم کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے باغ کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت سرگرمی فراہم کی ۔

ان کی ان خدمت کے اعزاز کے طور پر حکومت نوجوانوں کے لیے اعزازی مشیر کا عہدہ دے ۔ نثار شائق نے فائنل میچ شہدا زلزلہ غنی آباد اور المجاہد جگلڑی کی دونوں ٹیموں کو زبردست کھیل پیش کر نے پر خراج تحسین پیش کیا اور المجاہد جگلڑی کے کپتان کو فائنل جیتنے پر موٹر سائیکل کی چابی دی ۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں