نمک کی کان میں تودہ گرنے سے مزدورجاں بحق

منگل 14 اگست 2018 00:03

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) کرک میں نمک کی کان میں تودہ گرنے سے 17 سالہ مز دور زین اللہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کرک نمک کے کان میں محنت مز دوری کرنے والا 17 سالہ نو جوان زین اللہ ولد ڈالی مر جان سکنہ نوشپہ بانڈہ یونین کونسل جنوبی گزشتہ روز نمک کے کان میں محنت مزدوری کے دوران تودہ گرنے سے جاں کی بازی ہار گیا، نو جوان کے لواحقین نے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ زین اللہ خاندان کا واحد کفیل تھا، نمک کی کان میں محنت مز دوری کرکے اپنا اور اپنے بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا تھا، تاہم گزشتہ روز وہ نمک کی کان واقع کرک میں محنت مز دوری کے دوران تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہ گیا، اور انکے بہن بھائی لا وارث ہو گئے، انہوں نے حکومت وقت ، ضلعی انتظامیہ او ر مخیر حضرات سے اپیل کی کہ زین اللہ مرحوم کے خاندان کے ساتھ مالی مددکی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں