زیر تعمیر منصوبوں میں معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیاجائیگا،ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو

جمعرات 13 ستمبر 2018 23:07

کرک13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو چیف انجینئر شہباب خٹک نے صوبہ بھر میں تعمیراتی منصوبوں کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لیے اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے، سپرنٹنڈنٹ انجینئر کوہاٹ شاکر حسیب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایکسئین سی اینڈ ڈبیلو آصف عمران نے حلقے بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام فنڈز اور دیگر فنڈز سے درجنوں منصوبوں کرک ماڈل سکول، جوڈیشل کمپلیکس وغیرہ کے معائنے کیے، دریں اثناء میڈیا سے خصوصی گفتگومیں ایکسئین آصف عمران نے کہاکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو کرپشن فری بنانے کا عزم کر لیا ہے، ٹینڈر کے اجراء میں مزید شفاف بنائینگے، انہوں نے کہاکہ ٹھیکیداروں کو ہر صورت میں معیاری کام دینے کیلئے پُر عزم ہوں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں