کرک، ڈپٹی کمشنر کا اپنی بیٹی کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح

ہفتہ 15 فروری 2020 17:06

کرک، ڈپٹی کمشنر کا اپنی بیٹی کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح
کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی خان نے اپنی بیٹی کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر 15فروری سے ملک گیر شروع ہونیوالی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ رخ علی خان نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ پولیو جیسا موذی مرض پوری دنیا میں صرف پاکستان اور افعانستان میں ہے باقی پوری دنیا سے اس مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے اور اسکی وجہ والدین کی اپنے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار ہے، پولیو ویکسین دنیا کی بہترین لیباٹریوں سے تصدیق شدہ اور انسانی جسم کے لئے بے ضرر ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی کھلائیں تاکہ انکا بچہ اپاہج ہونے کے ساتھ اندھے پن کی بیماری سے بھی محفوظ رہے۔

پولیو سے پاک پاکستان ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہوگا، حکومت کی پولیو مہم کو کامیاب کرکے ذمہ دار والدین اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں