gضلع کرک کے ممتاز سیاسی رہنمائوں ملک مشر ف خان آف گڈی خیل،سابقہ ناظم شہاب الدین خان اورشاہد خان خٹک آف حمیدان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 26 مئی 2020 20:55

ڑ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) ضلع کرک کے ممتاز سیاسی رہنمائوں ملک مشر ف خان آف گڈی خیل،سابقہ ناظم شہاب الدین خان اورشاہد خان خٹک آف حمیدان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت اورپالیسیوں پراعتماد کااظہار کیا۔وطن کور پشاور میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو سے ملاقات کے دوران تینوں رہنمائوں ملک مشر ف خان آف گڈی خیل،سابقہ ناظم شہاب الدین خان اورشاہد خان خٹک آف حمیدان نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپائو اور قومی وطن پارٹی ہی پختونوں کی حقیقی نمائندگی کر رہے ہیں اور پختونوں کو درپیش چیلنج سے نمٹنے اور مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کے ذریعے ہر فورم پر آواز اٹھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

آفتاب شیرپائو نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم پختونوں کے بہبود اور تحفظ کیلئے کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے اور ان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے حق اور مسائل کے حل کیلئے متحدہوکر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انھوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع اورباالخصوص ضلع کرک کے غریب مزدور محنت مزدوری اور گندم کی کٹائی وغیرہ کیلئے پنجاب جاتے ہیں جن کو مزدوری کے بدلے معاوضے میں گندم دیا جاتاہے جن کو وہ اپنے ضلع لانے کیلئے شدید مشکلات اور دشواریوں سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم اس قسم کے امتیازی رویوںکے حامی نہیں اور حکومت کو چاہیے کہ اس قسم کی بلاجواز پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں