کرک، خفیہ اطلاع پر اذپریشن، پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی

جمعہ 4 دسمبر 2020 22:51

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ، ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔کرک سٹی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ ڈھب حکیم خیل میں کچھ دہشت گرد عناصر موجود ہیں جو کسی بھی وقت تخریب کاری کی کوشش میں ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع کے پیش نظر تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ حکیم خیل میں گھروں کے سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ ایک گھر سے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوا۔پولیس نے زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی کہ دوبارہ پولیس پر فائرنگ ہوئی جس پر جوابی کارروائی۔

فائرنگ کے بعد پولیس کو سرچ کے دوران ایک ہلاک شدہ لاش ملی۔لاش کے جیب سے ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے حفیظ اللہ ولد پشم خان سکنہ بورہ خیل شمالی وزیرستان سے شناخت ہوئی. پولیس نے ملزم کیساتھ موجود ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن بھی قبضہ میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا. پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں