u بچپن میں لڑاکا پائلٹ بننا چاہتا تھا، شعیب اختر کا انکشاف

ہفتہ 3 جون 2023 18:40

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بچپن میں لڑاکا پائلٹ بننا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور یونیفارم ایک ایسی چیز ہے جس نے مجھے بچپن سے ہی متوجہ کیا ہے۔میں لڑاکا پائلٹ بننا چاہتا تھا جب میں مورگاہ میں بڑا ہو رہا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستان کا رنگ پہن کر بین الاقوامی سطح پر قوم کی نمائندگی کر سکا۔ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں