کرک،گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی

اتوار 10 دسمبر 2023 19:05

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں موجود قدرتی گیس میں آگ لگنے سے 8 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔کرک کی تحصیل بانڈہ داؤ شاہ گاؤں عیسک خماری میں پلاسٹک بیگز میں گیس بھرنے کے دوران آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 8 بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرک 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے۔

زخمی بچوں کو تحصیل پیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔بعض بچوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کوہاٹ ہسپتال لے جایا گیا ہے۔کے پی میں گھروں میں قدرتی گیس کی عدم فراہمی کے سبب لوگ سوئی ناردرن کی مین ڈسٹری بیوشن لائن میں سوراخوں سے وال لگا کر پلاسٹک کے تھیلوں میں گیس بھر کر گھر لے جاتے ہیں۔ چلتے پھرتے یہ بم بڑے حادثے کا سبب بن جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں