کرک ،پولیس نے جوان لڑکی کو اغواء کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کرلئے،مغویہ بازیاب

بدھ 14 فروری 2024 20:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) کرک پولیس نے جوان لڑکی کو ورغلاکر مبینہ طورپر اغواء کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیا اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس بیان کے مطابق تھانہ گرگری کے ایس ایچ او بصیر خان نے اغوائیگی کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان خالد عثمان اور ریاض اللہ پسران خان بت ساکنان اوربشی کو چھاپہ مارکر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق زیرحراست دونوںملزمان پر مغویہ مسماة( ب) کو شادی کی غرض سے ورغلا پھسلا کر اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر قانونی کاروائی عمل میں لانے کے بعد ملزمان گرفتار کرلئے گئے اور مغویہ بحفاظت بازیاب کرا لی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں