ٰ لڑکیاں بہت پرکشش لگتی ہیں، مجھے دنیا بھر سے لڑکیاں بہت پسند ہیں،شعیب ملک کی پرانی ویڈیو وائرل

پیر 22 جنوری 2024 18:20

'لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2024ء) کرکٹر شعیب ملک کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں دنیا بھر کی لڑکیاں بہت پسند ہیں، یہی نہیں بلکہ ان کی لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں سے زیادہ اچھی دوستی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی پروگرام کی وائرل ویڈیو میں سابق فاسٹ بالر شعیب اختر سوال پوچھتے ہیں کہ کسی بھی شعبے سے ایسی 5 لڑکیوں کے نام بتائیں جو آپ کو پسند یا پرکشش لگتی ہیں۔

جس پر شعیب ملک نے جواب دیا کہ 5 نہیں 500 ہیں، سابق کرکٹر نے کہا کہ انہیں لڑکیاں ویسے ہی بہت پرکشش لگتی ہیں، دنیا بھر سے لڑکیاں بہت پسند ہیں، میرے خیال میں 5 نام کافی نہیں ہوں گے۔شعیب ملک نے کہا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ میری لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں سے اچھی زیادہ دوستی ہے، میں خود بھی شاید ایک لڑکی لگتا ہوں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں