موجودہ حالات میں بھی پاکستانی سکواڈ میں جگہ نہ ملنا سمجھ سے بالاتر:فواد عالم

جمعہ 4 جنوری 2019 23:01

موجودہ حالات میں بھی پاکستانی سکواڈ میں جگہ نہ ملنا سمجھ سے بالاتر:فواد عالم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2019ء) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بھی پاکستانی سکواڈ میں جگہ نہ ملنا ان کیلئے سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

گزشہ روز میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے مصباح الحق اور یونس خان کی موجودگی کو میرے قومی ٹیم میں چانس نہ بننے کا باعث کہا جاتا رہا مگر ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یہ سلسلہ برقرار ہے۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ قومی سلیکٹرز ہی بتا سکتے ہیں کہ انہیں کیوں منتخب نہیں کرتے لیکن وہ اپنی جانب سے کسی بھی ایونٹ میں ملنے والے موقع پر بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا اصل ہدف کرکٹ کھیلنا ہے اور وہ اب بھی مایوس نہیں ہیں، پوری امید ہے کہ قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے کا پھر سے موقع ملے گا۔۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں